برازیلیا (اُمت نیوز) احتجاج کے دوہفتے گزرنے کے بعد صدر لولاڈی سلوا نے آرمی چیفجنرل جولیو سیزر ڈی اروڈا کو برطرف کردیا ہے۔
صدر لولا ڈی سلوا شک ہے کہ مظاہرین کے ساتھ آرمڈ فورسز کے اہلکار بھی ملے ہوئے تھے، حالیہ دنوں فوج کے کئی افسران کوبرازیل کے صدر نے برطرف کیا ہے۔
برازیل صدر جنرل اروڈا کی جگہ قریبی کمانڈر جنرل ٹومس ربیریو پیویا کو نیا آرمی چیف لگایا جا رہا ہے جنہوں نے عوام کو صدارتی انتخابات کے نتائج کو تسلیم کرتےہوئے مظاہرین کو پرامن رہنے کا مشورہ دیا ہے
میڈیا رپورٹس کے مطابق آرمی چیف نرل جولیو سیزر ڈی اروڈا 30 دسمبر کو اپنا عہدہ سنبھالا تھا۔
واضح رہے کہ8 جنوری کو برازیلیا میں سابق صدر کے ہزاروں حامیوں نے مظاہرہ کیا تھا اور سرکاری عمارتوں پر حملے کیے تھے۔مظاہروں میں درجنوں سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے تھے اور مظاہرین نے صدارتی محل، کانگریس اور سپریم کورٹ کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچایا تھا۔
برازیل کے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 2000 افراد کو 8 جنوری ہونیوالے پر تشدد مظاہروں میں حراست میں لیا گیا تھا جن میں سے 1200 تاحال زیر حراست ہیں۔