نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا انتخاب سکندر سلطان الیکشن کمیشن پہنچ گئے

نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا انتخاب سکندر سلطان الیکشن کمیشن پہنچ گئے

لاہور(اُمت نیوز) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ پنجاب کے نگراں وزیرِ اعلیٰ کی تقرری کیلئےالیکشن کمیشن پہنچ گئے ہیں
نگراں وزیر اعلیٰ کی تعیناتی کیلئےچیف الیکشن کمشنر نے اجلاس طلب کیا ہے ۔اجلا س میں احمد نواز سکھیرا، نوید اکرم چیمہ، محسن رضا نقوی اور احد چیمہ میں سے کسی ایک کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن کا اعلیٰ سطح کا اجلاس آج شام 6 بجے ہو گا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پنجاب میں نگراں وزیرِ اعلیٰ کا فیصلہ اور نوٹیفکیشن آج ہی جاری کیا جائے گا۔
دوسری جانب گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے محمد اعظم خان کو صوبے کا نگراں وزیرِ اعلیٰ مقرر کر دیا ہے، انہوں نے اپنے عہدے کا حلف بھی اٹھا لیا ہے۔