پشاور، گشت پرمامور پولیس موبائل کے قریب دھماکا

دھماکے میں ایک کلو بارودی مواد استعمال کیاگیا،پولیس

               
January 22, 2023 · قومی
دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔فائل فوٹو

دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔فائل فوٹو

پشاور میں گشت پرمامور پولیس موبائل کے قریب دھماکا ہوا ہے۔

رپورٹس کےمطابق پشاور میں بڈھ بیر شیخان میں گشت پرمامور پولیس موبائل کے قریب دھماکاہوا ہے، پولیس کے مطابق دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کاکہناہے کہ دھماکے میں ایک کلو بارودی مواد استعمال کیاگیا،دھماکا خیز مواد پینٹ کے ڈبے میں نصب کیا گیا تھا۔