نئی دہلی(امت نیوز)بھارت کی مودی سرکاری نےکھلاڑیوں کے ساتھ اب زائرین کو بھی ویزے دینے میں ٹال مٹول سے کام لینا شروع کردیا ہے ۔
اجمیر میں صوفی بزرگ خواجہ معین الدین چشتی کی درگارہ کیلئے 239 پاکستانی زائرین کو ویزا دینے سے انکار کردیا
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق 488 افراد کے پاسپورٹ بھجوائے گئے جن میں سے صرف 249 زائرین کو ویزے جاری کیے گئے۔
ترجمان کا کہنا تھاکہ زائرین کی دیکھ بھال کیلئے 6 آفیشلز میں سے صرف ایک کو ویزا جاری کیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ اجمیر شریف کے تمام زائرین کو بذریعہ میسج اطلاع کر دی گئی اور ویزا کے حامل زائرین کو لاہور پہنچنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق پاکستانی زائرین اجمیر شریف کیلئے آئندہ منگل کو بھارت روانہ ہونگے۔