اسلام آباد(اُمت نیوز) قومی اسمبلی سے پی ٹی آئی کے 44 اراکین نے استعفے واپس لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے 35 اراکین کے استعفے کچھ روز پہلے اسپیکر قومی اسمبلی نے منظور کیے تھے جس کے بعد اراکین کی مجموعی تعداد 79 ہوگئی تھی۔
پی ٹی آئی اراکین نے اس بارے پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسمبلی اجلاس میں شرکت سے پہلے ہی اجلاس مئوخر کردیا تھا،اسپیکر نےہم سے پہلے ہی ہمارے استعفے منظور کرلیے
سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر کا کہنا ہے کہ تمام اسمبلی ارکان کے استعفے اب بھی اسپیکر قبول نہیں کررہے ہیں۔ اس لیے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے 44 اراکین قومی اسمبلی نے اپنے استعفے واپس لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
اسد عمر نے ٹوئٹر پرلکھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کو 44 پارٹی اراکین کے ناموں کی فہرست ای میل کر دی ہے، ہمارا اگلا قدم اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی ہے۔