گجرات(اُمت نیوز)ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں قیدیوں ہنگامہ آرائی شدت اختیار کرگئی ہے، پولیس پر پتھرائو،توڑ پھوڑ، مختلف بیرکوں کو آگ لگا دی گئی۔ڈی ایس پی سمیت متعدد اہلکار بھی زخمی ہوگئے ہیں
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ گجرات کی ڈسٹرکٹ جیل میں پیش آیا ہے، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کے بیرک سے کپڑ ے لٹکانے والی کھونٹیاں اتار نے پر قیدیوں سے جھگڑا ہوا۔
قیدیوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا ۔ تصادم میں ڈی ایس پی سمیتمتعدد پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں ۔پولیس کی جانب سے قیدیوں پر آنسوگیس کی شیل بھی پھینکے جا رہے ہیں
حالات پر قابو پانے کیلئے پولیس کی بھاری نفری جیل کے اندر موجود ہے، تاہم حالات کنٹرول ہوتے نظر نہیں آ رہے ہیں
دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب نےقیدیوں کی ہنگامہ آرائی کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر گجرات اور آر پی او گجرات فوراً جیل پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے۔
گجرات کی ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوں کی طرف سے ہنگامہ آرائی pic.twitter.com/VQs0ZuN5Ki
— zaheer warraich (@warraich42) January 23, 2023
ہنگامہ آرائی کے ذمہ دار قیدیوں کا تعین کیا جائے اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔
گجرات: ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوں کی طرف سے ہنگامہ آرائی جیل کے اندر قیدیوں کی طرف سے آگ لگانے کی اطلاعات
جیل کے اندر سے فائرنگ کی آواز بھی سنائی دی رہی ہے pic.twitter.com/sjTKOTHzwr— Rana Zeeshan (@Zeeshan007Rana) January 23, 2023