بجلی بریک ڈاؤن سے ٹیکسٹائل سیکٹر کو 7 کروڑ ڈالر کا جھٹکا

اسلام آباد (امّت نیوز ) پیر کے روز ملک بھر میں بجلی کے بریک ڈاؤن نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو بری طرح متاثر کیا ہے۔آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کا کہنا ہے کہ بجلی بریک ڈاؤن کے باعث صرف آج کے دن ٹیکسٹائل سیکٹر کو 7کروڑ ڈالرکا نقصان ہو چکا ہے۔

اپٹما ترجمان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بجلی کے بحران اور بریک ڈاؤن پرجلدقابونہ پایاگیا تو ٹیکسٹائل سیکٹرکواربوں ڈالرکانقصان ہو سکتا ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ٹیکسٹائل اور دیگر صنعتی شعبوں میں پہلے ہی لاکھوں افراد کو بے روزگاری کا سامنا ہے۔