لاہور(اُمت نیوز) صدرمسلم لیگ ن شہباز شریف سےمشاورت کے بعد سیف الملوک کھوکھر کو لاہور کا صدر مقر ر کردیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ سیف الملوک کھوکھر انتہائی مخلص ، ایماندار اور وفادار ساتھی ہیں، عمران خان کے دور میں انہوں نے بہت مشکلات اٹھائی ہیں۔ان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا تھا ۔
ان کے گھر پر بلڈوزر چلانے کے باوجود بھی انہوں نے ن لیگ کےساتھ کھڑے رہے۔
رانا ثنا اللہ کاکہناتھا کہ امید کرتے ہیں کہ لاہور میں سیف الملوک پارٹی کو منظم کریں گے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos