جنوبی آفریقہ(اُمت نیوز)آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان نے آئرلینڈ کو شکست دےدی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئرلینڈ نے سپر سکس مرحلے کےمیچ میں پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 113 رنز بنائے اور اس کے 7 کھلاڑی آئوٹ ہوئے تھے۔
جواب میں پاکستان کی ٹیم مقررہ ہدف 18 ویں اوور میں حاصل کرلیا ۔عروب شاہ 35 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ ایمن فاطمہ نے 25 رنز بنائے جبکہ وردہ یوسف نے 24 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔
قومی انڈر-19 ٹیم کی جانب سے انوشہ ناصر اور ردا اسلم نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔