لاہور:نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سادگی اور کفایت شعاری کیلیے اہم اقدام اٹھا لیے ، سرکاری فنڈز کے بے جااستعمال پر پابندی عائد کردی گئی ۔
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سرکاری پروٹوکول لینے سے انکار کردیا،انہوں سیکیورٹی کیلیے آئی گاڑیوں کو واپس بھجوا دیا،انہوں سرکاری عملے کو ہدایت کی کہ ان کی آمدورفت پر ٹریفک نہ روکی جائے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ کے دفتر میں کھانوں اور دعوتوں کو روک دیا گیاہے، وزیراعلیٰ کے دفتر میں دوپہر کے کھانے پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے ، وزیراعلیٰ آفس مہمانوں کو آنے پر چائے اور بسکٹ پیش کیے جائیں گے۔
نگراں وزیراعلیٰ اپنے لیے کھانا، چائے گھر سے منگوائیں گے، افسران کو کفایت شعاری اختیار کرنے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب عملے کے تمام اخراجات بھی خود برداشت کریں گے ، وزیرعلیٰ پنجاب آفس کے اخراجات خاطر خواہ حد تک کم کیئے جائیں گے ۔