بنگلہ دیش پریمئیر لیگ کے میچز16 فروری تک جاری رہیں گے۔فائل فوٹو
بنگلہ دیش پریمئیر لیگ کے میچز16 فروری تک جاری رہیں گے۔فائل فوٹو

پی سی بی نے قومی کرکٹرز کو بنگلہ دیش سے واپس بلا لیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کھیلنے والے قومی کرکٹرز کو واپس بلا لیا۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق لیگ میں شریک تمام قومی کرکٹرز کو2 فروری تک پاکستان پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل فرنچائزز چاہتی ہیں کہ لیگ کے آغاز سے قبل تمام کھلاڑی کسی قسم کے فٹنس مسائل سے دوچار نہ ہوں اور تھکاوٹ کی شکایت نہ کریں۔

پی ایس ایل کے آغاز سے ایک ہفتہ قبل تمام کھلاڑی اپنی اپنی ٹیموں کو جوائن کرنا شروع کردیں گے۔

بی پی ایل میں اس وقت نسیم شاہ ، خوشدل شاہ ،، شرجیل خان، اعظم خان،حارث روف،محمد رضوان ،شعیب ملک، محمد نوازاور محمد عامر سمیت دیگر کرکٹرز ان ایکشن ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کا آغاز13فروری سے ملتان میں ہوگا جبکہ بنگلہ دیش پریمئیر لیگ کے میچز16 فروری تک جاری رہیں گے۔