فائل فوٹو
فائل فوٹو

توانائی بچاؤ مہم۔بجلی کی بچت کےطریقے نصاب میں شامل کرنے کافیصلہ

اسلام آباد(امت نیوز)وفاقی کابینہ نے توانائی کی بچت کے متعلق پہلی ملک گیر عوامی آگاہی مہم کی منظوری دی۔جس کے تحت  بجلی کی بچت کے طریقے تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے توانائی کی بچت کے متعلق پہلی ملک گیر عوامی آگاہی مہم کی منظوری دی۔ آگاہی مہم کے تحت بجلی بچت کے طریقے اب اسکول کالجوں میں پڑھائے جائیں گے۔ توانائی کی بچت کوعام اور رائج طریقوں کوتعلیمی نصاب میں شامل کیاجائےگا۔

وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کابینہ کو بتایا گیا کہ گزشتہ 7 سال میں پٹرولیم مصنوعات سے متعلق امپورٹ بل دُگنا ہوچکا ہے، توانائی کی بچت سے اربوں روپے کا غیرملکی زرمبادلہ بچایا جاسکےگا اور انفرادی سطح پرعوام کےبل میں 30 سے40 فیصدکی نمایاں کمی بھی ہوگی۔

اجلاس کے دوران کابینہ نے توانائی کی بچت کے متعلق پہلی ملک گیر عوامی آگاہی مہم کی منظوری دی۔ توانائی کی بچت کے عام اور رائج طریقوں کو تعلیمی نصاب میں شامل کیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ نے وزارت اطلاعات کی بریفنگ کو سراہا اور ملک گیر مہم کو جلد از جلد چلانےکی ہدایت کی۔