لندن(امت نیوز)سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کو عمران خان کے جھوٹے بیانیے کا پول کھولنے کا ٹاسک دے دیا ہے
لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف، مسلم لیگ (ن) کی سینیئر نائب صدر مریم نواز اور وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی ملاقات ہوئی ۔
ملاقات میں پنجاب میں دیگر اضلاع کے صدور کے امیدواروں کے ناموں پر مشاورت کی گئی اور انٹرا پارٹی انتخابات پر بھی غور کیا گیا۔
نوازشریف نے رانا ثنااللہ کو پنجاب کی سیاست سے متعلق ٹاسک سونپ دیے اور ہدایت کی کہ آئندہ انتخابات کے لیے پنجاب میں پارٹی کارکنان کومتحرک کیا جائے۔
ساق وزیراعظم نے وزیر داخلہ کو مریم نواز سے مل کرپنجاب میں ریلیاں اور جلسوں کا بھی ٹاسک دے دیا اور ہدایت کی کہ عوام کوحقائق بتائے جائیں اور عمران خان کے جھوٹے بیانیے کا پول کھولا جائے۔
وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ 28 جنوری کو وطن واپس پہنچیں گے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos