کراچی: کھلے سمندر سے 15 ارب کی منشیات پکڑی گئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کھلے سمندر سے 15 ارب روپے مالیت کی 1450 کلو گرام منشیات کی بڑی کھیپ پکڑی گئی۔پاک بحریہ،پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی اور کسٹمز حکام نے شمالی بحیرہ عرب میں مشترکہ انٹیلیجنس اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 1450 کلو گرام منشیات کی بڑی کھیپ ضبط کرلی۔کارروائی کے دوران سیکورٹی فورسز نے 586 کلو گرام آئس کرسٹل اور 864 کلو گرام ہیروئن کی سب سے بڑی کھیپ ضبط کرکے منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔منشیات کی مالیت بین الاقوامی منڈی میں تقریباََ 15 ارب روپے ہے۔گرفتارمنشیات فروشوں کو کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔