صدرمملکت کی گورنرپنجاب سےملاقات،انتخابات کی تاریخ دینے پر زور

لاہور(امت نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں پنجاب اسمبلی کے ہونے والے عام انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا

دورہ لاہور کے دوران بلیغ الرحمان سے ملاقات میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف نے صوبائی اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ دینے پر زور دیااور کہا کہ پنجاب اسمبلی انتخابات کی تاریخ دینا آئینی تقاضا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ صدر مملکت نے گورنر پنجاب کو کہا کہ پنجاب اسمبلی کے ہونے والے انتخابات کی تاریخ دینا آئینی تقاضا ہے، ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کے لیے پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات آئینی مدت میں ہونے چاہئیں۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت چئیرمین تحریک انصاف عمران خان سے بھی ملاقات کریں گے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی جمعہ تک لاہور میں قیام کریں گے۔