سوات میں راؤ انوار کی بریت کےخلاف مظاہرہ

سوات( بیورورپورٹ)کراچی میں نقیب اللہ محسود قتل کیس میں  راؤ انور کی بریت اور مینگورہ میں تھانے کے اندرنوجوان کے قتل کے خلاف پختون تحفظ موومنٹ اور پختون خوا میپ نے سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا

مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف قسم کے نعرے درج تھے

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی ایم کے ضلعی صدر میر انعام خان،پی ٹی ایم کے کارکنان واقف خان، آفتاب خان، عابد جان، سمیع الحق، سوات قومی جرگہ کے  ڈاکٹر خالد محمود، عطاء اللہ خان ایڈوکیٹ اور دیگرمقررین  نے کہا کہ نقیب اللہ محسود سے ہونے والے نا انصافی کی پر زور مذمت کرتے ہیں کیونکہ یہ سراسر ظلم اور زیادتی پر مبنی ہے

انہوں نے کہا کہ ایک سوچی سمجھی  سازش کے ذریعے پختونوں کی نسل کشی کی جاری ہے، انہوں نے کہا کہ پختون قوم کی ایک تاریخ موجود ہے۔  اس وقت پورے پاکستان میں پختون قوم کے ساتھ ظلم اور زیادتی کی جارہی ہے جو ہمیں ہر گز قابل قبول نہیں

انہوں نے کہا کہ اگر پختون قوم کے ساتھ ناانصافی کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو ہم ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کریں گے۔انہوں نے کہاکہ مینگورہ میں بنڑپولیس اسٹیشن کے اندرنوجوان عبید خان کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ قتل میں ملوث اہلکاروں کو کیفر تک پہنچایا جائے۔