جدہ(امت نیوز)پاکستانی حکام نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ غیرمتعلقہ افراد کی جانب سے موصول کالز پر ذاتی معلومات یا اکاؤنٹ کی تفصیلات ہرگز شیئر نہ کریں۔
اس حوالے سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانہ نے سماجی روابط کی ویب سائٹ پر انتباہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ ایسی کالز پر توجہ نہ دیں جس میں ذاتی معلومات یا اکاؤنٹ نمبر طلب کیے جائیں۔
انتباہ: سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو خبردار کیا جاتا ہے کہ ایسی کالز پر توجہ نہ دیں جس میں ذاتی معلومات یا اکاؤنٹ نمبر طلب کیا جائے- معلومات دینے والے شخص کو مالی نقصان بھی پہنچ سکتا ہے۔ یہ کالز منظم گروہوں کی جانب سے کی جا رہی ہیں اور وزارت داخلہ سے ان کا کوئ تعلق نہیں ہے۔
— Pakistan Embassy Saudi Arabia (@PakinSaudiArab) January 25, 2023
ٹوئٹ میں مزید کہا گیا کہ معلومات دینے والے شخص کو مالی نقصان بھی پہنچ سکتا ہے، یہ کالز منظم گروہوں کی جانب سے کی جا رہی ہیں اور وزارت داخلہ سے ان کا کوئی تعلق نہیں ۔