فوادچوہدری کو غیر مشروط معافی مانگنا پڑے گی، عطا تارڑ

لاہور(اُمت نیوز)ن لیگ کے سینئر رہنماء عطاء تارڑ نے عابد شیرعلی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چوہدری کو الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینےپر غیر مشروط معافی مانگنا پڑے گی۔
انہوںنے کہا کہ الیکشن کمیشن کو دھمکیاںدینا عام بات نہیں ہے، ان کی عادتیں خراب ہو چکی ہیں ،اپنے دور حکومت میں انہوں نے بےگنا ہ لوگوں کو جیل میں ڈالا تھا۔
پرچہ الیکشن کمیشن سے آئی درخواست پر کاٹا گیا ہے، کوئی امتیازی سلوک نہیں ہونا چاہیے۔2آئی جیز کو طلب کر نے سے کونسی سے قیامت آگئی ہے ۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد فوراً خارج ہو جائے ایسا نہیں ہو سکتاہے۔
ن لیگ کے سینئر رہنماء کا کہنا ہے کہ ایسی گفتگو پر نہال ہاشمی بھی 6ماہ قید گزار چکے ہیں، فواد چوہدری بتائیں ان کو کس نے اجازت دی کہ ریاستی اداروں کو دھمکی لگا ئیں۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ فواد چوہدری نے سنگین جرم کیا، جوابدہ ہونا پڑے گا ، ہم بھی 4 سال جیلوں میں رہےچکے ہیں۔
ایک وزیراعظم کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر،  دوسرے وزیراعظم کو بیٹی چھپانے پر گھر بھیجنا ہوگا۔