انٹر بینک ڈالر255 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،اسٹاک مارکیٹ میں شدید تیزی۔

ڈالرکی لمبی چھلانگ،انٹر بینک میں 24روپے تک اضافہ

کراچی: انٹر بینک میں کاروبارکے آغاز میں ہی لمبی چھلانگ لگاتے ہوئے ڈالرنے اگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ۔

انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبارکے آغاز سے اب تک ڈالرکی قیمت میں 24 روپے تک اضافہ ہوچکا ہے، ڈالر 255 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیاہے ۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر19 روپے مہنگا ہونے کے بعد 262 روپے پر فروخت ہوا ۔

گزشتہ روز ڈالر 230.89 روپے پر بند ہوا تھا، اس سے قبل ڈالر کی بلند ترین سطح 28 جولائی 2022 کو دیکھنے کو ملی تھی جوکہ 239.94 روپے تھی ۔

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں بھی آج شدید تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے،100 انڈیکس میں 1025 پوائنٹس کا اضافہ ہواہے جس کے بعد انڈیکس 40 ہزار 810 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے ۔