الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کر دی، فائل فوٹو
دستاویزات جمع کروانی ہیں ایک ہفتے سے 10 دن تک کا وقت دیں۔بیرسٹر گوہر، فائل فوٹو

جماعت اسلامی کی درخواست پرالیکشن کمیشن نے مزید 3یوسیزکے نتائج روک دیے

کراچی: الیکشن کمیشن نے جماعت اسلامی کی درخواست پر بلدیاتی انتخابات میں کراچی کی 3 یوسیز میں بے ضابطگیوں کے خلاف نتائج روک دیے گئے۔

صفورہ ٹاؤن کی 2 اور چنیسر ٹاؤن کی ایک یونین کونسل میں بے ضابطگیوں کے خلاف جماعت اسلامی کی درخواست پرالیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی۔

جماعت اسلامی کے وکیل حسن جاوید نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ فارم 11 کے مطابق تینوں یو سیز میں جماعت اسلامی کامیاب ہوئی تھی۔

وکیل نے بتایا کہ آر او کے جاری نتائج میں مخالف امیدواروں کو کامیاب قرار دے دیا گیا ہے۔ آر او نے نتائج تبدیل کرکے 2 نشستیں پیپلز پارٹی اور ایک پی ٹی آئی کو دے دی۔

الیکشن کمیشن کے رکن پنجاب بابر بھروانہ نے کہا کہ کراچی کی 6 یو سیز کا کیس کل سنا تھا، بظاہر کل اورآج والے مقدمات ایک جیسے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے مقدمہ دیگر 6 یونین کونسلز والے کیس کے ساتھ منسلک کرتے ہوئے صفورہ ٹاؤن یو سی 1 اور 8، چنیسر ٹاؤن کی یو سی 6 کے نتائج روک دیے۔

الیکشن کمیشن نے کراچی کی مجموعی طور پر 9 یونین کونسلز میں نتائج تبدیلی کے کیس کی آئندہ سماعت 2 فروری تک ملتوی کر دی۔