آئینی طور پر نگراں وزیراعلیٰ 5 مشیروں کا تقرر کرسکتے ہیں۔فائل فوٹو
آئینی طور پر نگراں وزیراعلیٰ 5 مشیروں کا تقرر کرسکتے ہیں۔فائل فوٹو

خیبرپختونخوا کی 15رکنی نگراں کابینہ نے حلف اٹھا لیا

پشاور :خیبرپختونخوا کی 15رکنی نگراں کابینہ نے حلف اٹھا لیا،گورنر غلام علی نے کابینہ ارکان سے حلف لیا۔

قبل ازیں گورنر خیبرپختونخواغلام علی اور نگران وزیراعلیٰ اعظم خان کے درمیان 5 گھنٹے طویل ملاقات و مشاورت کے بعد 15 رکنی نگراں کابینہ کا اعلان کر دیا گیا۔

اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق عبدالعلیم قصوریہ،سید مسعود شاہ،حامد شاہ،ساول نذیرایڈووکیٹ، حاجی غفران اور تاج محمد آفریدی کو نگراں سیٹ اپ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ نگران کابینہ کی حلف برداری آج ہی ہوگی۔

خوشدل خان ملک،بخت نواز، فضل الہیٰ ،عدنان جلیل، شفیع اللہ اور شاہد خان بھی نگراں کابینہ کا حصہ ہونگے۔ جب کہ دیگر ممبران میں محمد علی شاہ، جسٹس ریٹائرڈ ارشاد قیصر اور منظور خان آفریدی شامل ہیں۔

گورنر خیبرپختونخواغلام علی اور نگران وزیراعلیٰ اعظم خان کے درمیان 5 گھنٹے طویل ملاقات ہوئی جس میں نگراں کابینہ کے ناموں پر مشاورت ہوئی۔

سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے کابینہ کیلیے مشاورت نہیں کی گئی۔گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی کا کہنا ہے کہ کوئی سیاسی کابینہ نہیں بن رہی کہ محمود خان سے مشاورت کریں۔ نگران کابینہ وزیراعلیٰ کی صوابدید ہے وہ ہی بنائیں گے۔