راولپنڈی( اُمت نیوز) شیخ رشید کی لال حویلی کا قبضہ چھڑوانے کیلئے متروکہ وقف املاک بورڈ نے ضلعی انتظامیہ سے مدد مانگ لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو متروکہ وقف املاک بورڈ کا خط موصول ہوگیا ہے۔ خط میں لکھا گیا ہے کہ ڈی سی راولپنڈی لال حویلی کا قبضہ چھڑوانے کیلئے پولیس کی مدد فراہم کریں۔
متروکہ وقف املاک کے عملے کے ساتھ کم ازکم ڈی ایس پی رینک کا افسر موجود ہو،30 جنوری صبح نو بجے لال حویلی خالی کر وائی جائے گی۔.
واضح رہے کہ متروکہ وقف املاک بورڈ نے شیخ رشید اور ان کے بھائی کو 13 اکتوبر 2022 سے لال حویلی کو خالی کرنے کا نوٹس دیا ہوا ہے۔