لاہور ( اُمت نیوز) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی ایک مبینہ آڈیو سامنے آگئی ہے۔آڈیو میں چوہدری پرویز الٰہی فواد چوہدری کو تاخیر سے گرفتارکرنے کا شکوہ کررہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کی گئی آڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ پرویز الٰہی ایک فون کال پر پنجابی زبان میں گفتگو کررہے ہیں۔
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے آڈیو میںشکو ہ کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ فواد چوہدری کوپہلے گرفتار کرنا چاہیے تھا ان کی بہت تاخیر سے گرفتار کیا گیا ہے
اگر ان کی گرفتاری ایک مہینہ پہلےہو جاتی تو اسمبلیاں نہ ٹوتیں ۔ انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا ہمارے اوپر دبائو ڈالا ہوا ہے، اس موٹے کو پکڑو۔