لندن (اُمت نیوز) لندن میں ن لیگ کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور پارٹی کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے مشیروزیر اعظم امیر مقام نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ ملاقات کے دوران پارٹی امور پر بھی مشاورت کی گئی ہے۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ کے پی کے میں آئندہ انتخابات کیلئے پارٹی کارکنوں متحرک کرے۔