اسلام آباد(اُمت نیوز) احکامات نہ ماننے پر وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے سرکاری ملازمین کو بد دعائیں دینا شروع کردیں۔
ایصال ثواب کی دعائیہ تقریب میں آبدیدہ ہوتے ہوئے معلمین قرآن کی مستقلی میں حائل رکاوٹوں پر بیو روکریسی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ بطور وزیر اعظم 4،4 بار ایک ، ایک سیکرٹری کو فون کرتا ہوں، اپنے عہدوں پر بیٹھ کر یہ کم بخت 4،4 لاکھ تنخواہیں لیتے ہیں، ان کوچار چار بار کال کر کے سمجھانا پڑتا ہے۔ ہمارا نظام لعنتی ہے، اوپر سے ڈائریکشن کون دے رہاہے
تنویر الیاس کا کہنا ہے کہ میں بے بس وزیر اعظم نہیں ہوں، جوتے مارنا بھی جانتا ہوں ۔