آئی جی اسلام آباد ہائیکورٹ میں تھے ان کی موجودگی میں یہ آرڈر ہوا تھا ،فائل فوٹو
آئی جی اسلام آباد ہائیکورٹ میں تھے ان کی موجودگی میں یہ آرڈر ہوا تھا ،فائل فوٹو

فواد چوہدری جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما فواد چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل راول پنڈی منتقل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر آج عدالتی اوقات سے قبل ہی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد پہنچا دیا گیا تھا۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں فواد چوہدری کے الیکشن کمیشن کیخلاف نفرت پھیلانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ پی ٹی آئی کارکنان اور رہنما بڑی تعداد میں عدالت کے باہر موجود رہے۔ کارکنوں کیجانب سے وفاقی حکومت اور فواد چوہدری کی گرفتاری کے خلاف نعرے بھی لگائے گئے۔

آج سماعت کا آغاز ہوا تو پراسیکوٹر نے فواد چوہدری کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ فواد چوہدری کی وائس میچنگ ہوگئی، فوٹو گرامیڑک ٹیسٹ کے لیے ملزم کو لاہور سے لے جانا ہے، مزید جسمانی ریمانڈ درکار ہے۔

وکیل الیکشن کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ فواد چوہدری کے بیان کا مقصد الیکشن کمیشن کو دیوار سے لگانا ہے۔