اپوزیشن لیڈر کیساتھ نگران وزیراعظم کے نام پر مشاورت کی منظوری بھی دیدی گئی۔ فائل فوٹو
اپوزیشن لیڈر کیساتھ نگران وزیراعظم کے نام پر مشاورت کی منظوری بھی دیدی گئی۔ فائل فوٹو

آئی ایم ایف سے معاہدہ رواں ہفتے ہوجائے گا،شہباز شریف

اسلام  آباد: وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈز ( آئی ایم ایف ) سے اسی ماہ معاہدہ ہو جائے گا، جس کے بعد ملک مشکل حالات سے نکل آئے گا۔

اسلام آباد مارگلہ ریلوے اسٹیشن پر گرین لائن ایکسپریس ٹرین سروس کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب میں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے کہا کہ گرین لائن ٹرین کا افتتاح نواز شریف نے کیا تھا، بد قسمتی سے گزشتہ دور حکومت میں کئی منصوبے دم توڑ گئے، آج گرین لائن ایکسپریس ٹرین کا دوبارہ آغاز کیا ہے۔

اس موقع پر وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق نے بڑی محنت سے ریلوے کو بہتر کیا تھا، ریلوے کو دیگر اداروں کی طرح مشکلات کا سامنا ہے۔

عالمی مالیاتی فنڈز ( آئی ایم ایف) سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے آئی ایم ایف سے اسی ماہ معاہدہ ہوجائے گا، جلد ہم اس مشکل وقت سے نکل جائیں گے، اتحادی حکومت دن رات بہتری کیلئے کوشاں ہے، مشکلات کا سامنا کرنے والی قومیں آگے بڑھتی ہیں۔