کراچی، شہر قائد میں سردی کی لہر میں 24 سے 36 گھنٹوں میں کمی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات تجزیہ کار جواد میمن کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کے سسٹم کے باعث کراچی میں آج رات اور کل بوندا باندی کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ مغربی ہواؤں کے سسٹم کے باعث کراچی میں سرد ہواؤں کے رخ میں تبدیلی آ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہواؤں کے رخ میں تبدیلی کے باعث دن کا درجہ حرارت بڑھ سکتا ہے، درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos