فائل فوٹو
فائل فوٹو

جے یوآئی ، اے این پی کے اہم خاندان پی ٹی آئی میں شامل

سوات (بیورورپورٹ)سوات میں جے یو آئی اور اے این پی کے اہم خاندان پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے

اس سلسلے میں فضاگٹ میں شمولیتی تقریب منعقد ہوئی جس میں جے یو آئی کے سلیمان خان ، شیر محمد ، ہلال خان اور فیض علی جبکہ اے این پی کے حضرت گل ، عرفان ، نعمان خان نے اپنے خاندانوں اور سیکڑوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا،

سابق ایم پی اے عزیز اللہ گران نے پارٹی میں شامل ہونے والوں کو روایتی ٹوپی پہنائی ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عزیز اللہ گران نے کہاکہ اپنے دور میں انہوں نے علاقے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا کر نقشہ بدل دیا ہے جبکہ پی ڈی ایم کی حکومت نے عوام کو سوائے مایوسی کے کچھ نہیں دیا یہی وجہ ہے کہ حکومتی اتحاد کے لوگ پارٹیاں چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں۔