ابھی آزاد ہوں، کسی دوسری سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہو رہا، پرویز خٹک

پی ٹی آئی افغانستان اور طالبان کی تابعداری اور حمایت کرنا چاہتی تھی، میڈیا سے گفتگو

October 25, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

نوشہرہ: وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ ابھی آزاد ہوں، کسی دوسری سیاسی جماعت میں شامل ہونے کا ارادہ نہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ گورنر راج کا فیصلہ مشکل تھا، سیاسی طور پر ایسا فیصلہ اچھا نہیں ہوتا، حالات ایسے پیدا کیے گئے کہ مجبوری میں گورنر راج نافذ کرنا پڑا۔

پرویز خٹک نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی میں کوئی سوچنے سمجھنے والا ہوتا تو ایسا کبھی نہ ہوتا، پی ٹی آئی افغانستان اور طالبان کی تابعداری اور حمایت کرنا چاہتی تھی، صوبائی حکومت کے خاتمے کی ذمہ دار پی ٹی آئی خود ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیصل کریم کنڈی سے دیرینہ تعلقات ہیں، ان سے صوبے کے مسائل پر تفصیلی بات ہوئی، اپنے دور حکومت میں جو کام شروع کیے اب ان کو آگے لیکر جانا ہے۔