اسلام آباد(اُمت نیوز)لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت پیدا ہونا شروع ہوگئی ہے
سوشل میڈیا پرپٹرول کی قیمتوں میںاضافے سے متعلق چلنے والی جھوٹی خبروں کی وجہ سے ملک کے مختلف علاقوں میں پمپ مالکان نے تیل کی فروخت روک دی جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے پٹرول فروخت کرنے والے پمپس پرگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں
پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قلت کی خبریں سامنے آئی ہیں، گوجرانوالہ میں 50 فیصد سے بھی کم پٹرول پمپس پر تیل دستیاب ہے جبکہ لاہور، فیصل آباد، دیپالپور، رحیم یار خان، بہاولپور سمیت کئی شہروں میںتیل کے حصول کیلئے صارفین کو لمبی قطاروں میں لگنا پڑ رہا ہے۔
پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں کے بعد خیبرپختونخوا میں پمپ مالکان نے پٹرول کی فروخت کم کر دی ہے جس کے باعث صارفین کو تیل کے حصول میں دشواری کا سامنا رہا، نگران وزیر اعلیٰ محمد اعظم خان نے معاملے کا نوٹس بھی لیا ہے۔