آصف زرداری سےکامران ٹیسوری کی ملاقات

اسلام آباد(اُمت نیوز) پی پی چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ملاقات کی ہے
ملاقات میں باہمی مشاورت سے تمام مسائل کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی ہے
ترجمان گورنر ہائوس کے مطابق ملاقات میں صوبہ کودرپیش چیلنجز ،سیلاب متاثرین کی بحالی کے اقدامات پربھی بات چیت ہوئی ہے۔
ترجمان کے مطابق کراچی کے ترقیاتی منصوبوں اور انفرااسٹرکچر کی تعمیر نو پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے