فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسلام آباد، راولپنڈی و دیگر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، ٹیکسلا سمیت کئی شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 150 کلو میٹر زیر زمین تھی۔ زلزلے کا مرکز تاجکستان تھا، جھٹکے ایران اور افغانستان میں بھی محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگوں خوف زدہ ہوکرکلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ فی الحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

واضع رہے کہ آج صبح ایران، ترکیہ سرحد کے قریب آنے والے زلزلے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ300 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔