نئی دہلی: بھارتی ریاست اوڑیشا میں پولیس اہلکار نے ریاستی وزیر صحت کو نامعلوم وجوہات کی بنا پر گولیاں مار دیں اور فرار ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اڑیشا کے وزیر صحت نابا کشور داس کو گاندھی چوک کے قریب اے ایس آئی نے اُس وقت گولی ماری جب وہ ایک تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے تھے۔
وزیر صحت جیسے ہی اپنی کار سے اترے سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار نے سرکاری پستول سے یکے بعد دیگرے دو گولیاں ان کے سینے میں اتار دیں۔
وزیر صحت کو انتہائی تشویش ناک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں طبیعت نہ سنبھلنے پر طیارے کے ذریعے بھونیشور لے جایا گیا جہاں ماہر ڈاکٹر کی زیر نگرانی پیچیدہ آپریشن کیا گیا۔