سوات(بیورورپورٹ)مشیر وزیراعظم انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ مسلم لیگی کارکنان الیکشن کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔قائد نواز شریف جلد پاکستان واپس آئیں گے اور چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بن کر ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے میں کامیاب ہوں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہو ں نے سنگوٹہ سوات میں نگراں صوبائی وزیر محمدعلی شاہ کے استقبال کے لئے آئے ہوئے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا
اس موقع پر نگراں صوبائی وزیرمحمدعلی شاہ، رقیموس خا ن اوریگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔
انجینئر امیر مقام نے کہاکہ ہماری سیاست کا مقصد خدمت کرنا ہے اور آخری دن تک اس پر قائم رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اربوں روپے کی لاگت کے سوئی گیس منصوبوں پر کام شروع کردیا گیاہے۔ عالم گنج اور دکوڑک کے پلوں پر 4سال بعد کام دیکھ کر دلی خوشی ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا پورا احساس ہے اقتدار کے لئے نہیں ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لئے آئے ہیں اور بہت جلد ملک کو بحرانوں سے نکال دیا جائے گا لیا۔
انہوں نے کہاکہ آج تک عمران کی حکومت ہوتی تو ملک دیوالیہ ہونا تھا۔ صوبائی وزیر محمد علی شاہ پر مزید ذمہ داری عائد ہوتی ہے اورمجھے امید ہے کہ وہ دن رات عوام کی خدمت کریں گے اور سیاست کوخدمت سمجھ کرکریں گے۔
قبل ازیں صوبائی وزیر بننے پر محمدعلی شاہ کا سوات پہنچنے پر مسلم لیگی رہنماؤں اور کارکنوں نے شانداراستقبال کیا اور بعدازاں انہیں جلوس کی شکل میں آبائی علاقے میاندم پہنچادیا گیا