سوات میں زیرحراست طالبعلم کاقتل،اےایس آئی سمیت 4اہلکاروں پرفردجرم عائد

سوات(بیورورپورٹ)سوات میں پولیس اسٹیشن کے اندر نوجوان کے قتل میں ملوث اے ایس آئی سمیت 4اہلکاروں پر باقاعدہ فرد جرم عائد  کردی گئی۔

جوڈیشنل مجسٹریٹ نے پولیس کی درخواست پر چاروں ملزامان کو 5روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 22جنوری کی رات مینگورہ کے بنڑپولیس اسٹیشن میں پولیس سے تکرار پرزیرحراست نوجوان عبید خان کو قتل کرنے پر موقع پر موجود چاراہلکاروں ڈی پی او کی سپیشل ٹیم کے انچارج اے ایس آئی فیض اللہ،ایل ایچ سی ابراہیم شاہ اور پولیس اہلکاروں امجدخٹک اورحضرت حسین کو حراست میں لے لیا گیا تھا

جیل میں ملزمان کی شناخت پریڈ کے بعد مدعی فریدون خان کے عدالت میں بیان ریکارڈ ہونے کے بعد چاروں ملزمان پر باقاعدہ فرد جرم  کی گئی اورانہیں قتل میں نامزدکردیا گیا۔دریں اثناء پولیس کی درخواست پر ملزمان کو جوڈیشنل مجسٹریٹ نے پانچ روز جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ملزمان سے جے آئی ٹی تفتیش کرے گی۔

دریں اثنا سوات کے علاقے بحرین میں جنازہ کے دوران فریقین کے مابین فائرنگ کے نتیجے میں  تعزیت کے لیے آئی ہوئی خاتون اور بچی  سمیت3افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے موقع پر 5افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔

سوات کے علاقے مٹہ میں شادی شدہ خاتون نے گولی مارکر خودکشی کرلی۔ ،خودکشی کی وجہ  فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی

سیدو شریف پولیس نے موٹرسائیکل چورگروہ کے اہم کارندے کو گرفتار کرکے چوری شدہ 6موٹرسائیکلیں برآمد کرلیں

مینگورہ میں رحیم آباد پولیس نے رینٹ پر ٹی زیڈ جیپ لے جاکر فرارہونے والے ملزم کو گرفتا رکرکے جیپ برآمد کرلی۔ پولیس کے مطابق ملز م معاذ سکنہ تیمرگرہ حال تھانہ نے رینٹ اے کار سنٹر سے کرایہ پر ٹی زیڈجیپ  لی اور فرار ہوگیا تھا