لاہور(اُمت نیوز)قومی فاسٹ بولر وہاب ریا ض کوپاکستان پہنچتے ہی نگران وزیر کا پروٹو کول مل گیا
بنگلادیش پریمیئر لیگ کھیلنے کےلیے وہاب ریاض بنگلادیش گئے ہوئے تھے۔ دریں اثنا پنجاب کی نگراں کابینہ میں انہیں وزیر بنایا گیا۔
وہاب ریاض نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی تھی کہ انہیں پنجاب کا نگراں وزیر کھیل بنایا گیا ہے۔
وہاب ریاض وطن واپسی پر حلف لیں گے۔
لاہور ایئرپورٹ کے باہر وہاب ریاض نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھ پراعتماد کرنے شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کرتا ہوں
ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک لمبا سفر ہے لفظوں میں بیان نہیں کر سکتا۔ جو ذمہ داری سونپی گئی ہے اس کو اچھے طریقے سے نبھاؤں گا۔