اسلام آباد(اُمت نیوز)پاکستانی کرکٹرز کی جانب سے پشاور میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
گزشتہ روز پشاور میں پولیس لائنز کی مسجد میں نماز ظہر کے دوران خودکش دھماکے میں امام مسجد اور پولیس اہلکاروں سمیت شہید ہونے والوں کی تعداد 63 ہوگئی جب کہ 150 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
دھماکے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نےقبول کرلی ہے۔
وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بہادر قوم ہیں، دھماکہمارے حوصلے نہیں ٹوٹ سکتے اور نہ ہماری مساجد خالی کرسکتے ہیں، انشاءاللہ
ق آل راؤنڈر شاداب خان نے پشاور دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ’ میری دعائیںڑ پشاور کے لوگوں کے ساتھ ہیں، یہ بالکل دل دہلانے والے واقعہ ہے ۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے پشاور واقعہ پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اپنے ملک کے لوگوں کو درد میں دیکھ کر میرا دل رو رہا ہے،
میری دعا ہے کہ زخمی افراد جلد صحتیاب ہوجائیں۔
اس کے علاوہ سابق کپتان محمد حفیظ نے بھی پشاور مسجد دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا۔
سابق کپتان شعیب ملک نے بھی پشاور دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔