جاپان کا ایٹمی ری ایکٹر خود بخود بند ہوگیا

جاپان (اُمت نیوز)جاپان کے نیوکلیئر پاور پلانٹ کا ایک ری ایکٹر خود بخود بند ہوگیا لیکن کسی قسم کی تابکاری سامنے نہیں آئی ہے۔
تخاما پاور پلانٹ کا ری ایکٹر دوپہر 2 بجاکر 10 منٹ پر رک گیا جب نیوٹرونز کی تعداد انتہائی کم ہونے پر ایک الارم بجا ،تخاما پلانٹ پر کُل چار ری ایکٹرز ہیں جن میں سے ایک بند ہوا تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ری ایکٹر معمول کے مطابق اپنا درجہ حرارت کم کر رہا ہے اور اطراف کے ماحول پر کوئی فرق نہیں پڑا ہے کیونکہ تابکار مادوں کی سطح میں کوئی فرق نہیں پایا گیا۔
جاپان میں کُل 33 ری ایکٹرز ہیں لیکن مارچ 2011 میں سونامی سیلاب کے بعد صرف ایک تہائی سے کچھ کم ری ایکٹرز کی دوبارہ کام شروع کرسکے ہیں۔