محمد عامر اور شعیب ملک پرفارم کرکے ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں، چیف سلیکٹر

اسلام آباد(اُمت نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر ہارون رشید کاکہنا ہے کہ محمد اور شعیب ملک پرفارم دکھا کر ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں،
تفصیلات کے مطابق نجی ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں ہارون رشید کا کہنا ہے کہ یہ بات ذہن میں رکھ کردیکھنا ہوگا کہ شعیب ملک جیت کیلئے ساز گار ثابت ہو سکتے ہیں یا نہیں۔
، اگر کوئی نوجوان کرکٹر بھی سینئر جیسی کارکردگی پیش کرے گا تو بہت سوچ سمجھ کر دونوں کو منتخب کرنے کے لیے جائزہ لینا ہوگا
ہارون رشید نے کہا کہ فی الحال سب کے لیے آپشن کھلا رکھا ہوا ہے، سلیکشن کمیٹی بن جائے تو ایک پالیسی بناکر منظوری لیں گے، پھر اسی پر عمل درآمد ہوگا۔
محمد عامر سے متعلق سوال پر چیف سلیکٹر نے کہا کہ کھلاڑیوں کو بہت سوچ سمجھ کر قدم اٹھانا چاہیے، بعض اوقات ایک بیان بہت زیادہ تنازعات کی وجہ بن جاتا ہے، انہیں اپنی کرکٹ پر توجہ دینا چاہیے، سب خود کو اچھا کھلاڑی سمجھتے اور سوچتے ہیں کہ ان کو 11 یا 16 میں شامل ہونا چاہیے مگر سلیکشن مخصوص کنڈیشنز میں ٹیم کی ضرورت پر ہوتی ہے، اگر عامر بھی اچھا کھیلیں تو ٹیم میں واپس آسکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے عامر کا حالیہ اسٹیٹس معلوم نہیں، میں نے سنا تھا کہ وہ اپنی ریٹائرمنٹ واپس لے رہا ہے، اگر ایسا ہے تو اچھا ہے کہ وہ کھیل رہا ہے، اگر وہ پرفارم کرے گا تو ٹیم کا حصہ بن جائے گا۔