اسلام آباد(امت نیوز)ملک کی کمزور معاشی صورت حال کے پیش نظر حکومت کی جانب سے عوام کو کفایت شعاری کامشورہ دیا جاتا ہے مگر اس کے برعکس سرکاری افسران کی قومی خزانے پر عیاشیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے سينيٹ ميں ديے گئے تحريری جواب ميں انکشاف کیا ہے کہ اوگرا افسران کو رعایتی کرائے پر سرکاری گاڑیوں کی سہولت میسر ہے۔
عوام پر پٹرولیم بم گرانے والی اتھارٹی اوگرا کے اپنے افسران کو پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے سے بھی کوئی فرق نہیں پڑے گا کیونکہ انہیں تو 3 سے 10 روپے فی کلومیٹر کرائے پر سرکاری گاڑیوں کی سہولت میسر ہے۔
حکام کے مطابق اوگرا ميں افسران کو 10 روپے فی کلوميٹر پر گاڑی کرايہ پر ملتی ہے جبکہ چيئرمين اوگرا، ممبران کو يہ سہولت 3 روپے فی کلو ميٹر ميں دستياب ہے۔