فائل فوٹو
فائل فوٹو

FBRرواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں کامیاب

اسلا م آباد(اُمت نیوز)ایف بی آر نے رواں ماہ 537 ارب روپے کا ریونیو اکٹھا کیا ہے جو مقرر کردہ ہدف 533 ارب روپے کے مقابلے میں 4 ارب روپے زیادہ ہے۔
رواں ماہ کا ریونیو پچھلے سال کے مقابلے میں 18 فیصد زیادہ ہے۔ ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں 3,965 ارب روپے کا ریونیو اکٹھا کیاہے۔
گزشتہ سال کے پہلے سات ماہ میں 3,367 بلین روپے اکٹھے کیے گئے تھے۔ اقتصادی چیلنجز کے باوجود ٹیم ایف بی آر 7470 ارب کا سالانہ ریونیو ہدف پورا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
رواں مالی سال کے پہلے سات مہینوں میں براہ راست ٹیکسسز کی وصولی میں 48 فیصد اضافہ ہوا ہے
جنوری 2023 میں کسٹمز ڈیوٹی کی وصولی میں 16 فیصد اضافہ ہواہے۔برآمد کنندگان کی سہولت کیلئے رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران 208 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کیے گئے۔
گزشتہ سال کے پہلے سات ماہ کے دوران 183 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کیےگئے تھے۔