چین ،والدین پر محدود بچوں کی پیدائش پرپابندی ختم

بیجنگ ( اُمت نیوز) چین میں والد ین پر محدود بچوں کی پیدائش پر پابندی ختم کردی گئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ اجازت گزشتہ سال پہلی بار چین کی آبادی میں کمی کے تناسب میں سامنے آئی ہے، اسی لیے گرتی شرح پیدائش پر قابو پانے کے لیے حکومت نے والدین کو مرضی کے مطابق بچوں کی پیدائش بڑھانے کی اجازت دے دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 80 ملین آبادی والے صوبے سیچوان میں لوگوں کو بچوں کی تعداد کی کوئی حد نہیں ہوگی۔
اس اجازت کے بعد شادی شادہ جوڑوں کے ساتھ ساتھ غیر شادی شدہ افراد بھی اب بچوں کی پرورش کر سکیں گے جب کہ اس سے قبل تنہا باپ یا ماں کو بچے کی پرورش کی اجازت نہیں تھی۔