اس کیس میں سابق وزیراعظم کو نااہلی سمیت تین برس کی قید ہوسکتی ہے- فائل فوٹو
اس کیس میں سابق وزیراعظم کو نااہلی سمیت تین برس کی قید ہوسکتی ہے- فائل فوٹو

ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن فیصلے کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست مسترد

اسلام آباد: ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کی اپیل پر فیصلہ سنا دیا گیا۔لارجر بنچ میں چیف جسٹس عامر فاروق، جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب اور جسٹس بابر ستار شامل ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ درست قرار دے دی۔

عدالت نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف پی ٹی آئی کی اپیل خارج کردی ،پی ٹی آئی کو جاری شوکاز نوٹس درست قراردیدیا،الیکشن کمیشن کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ بھی درست قراردیدی گئی۔

پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی تھی،پی ٹی آئی نے درخواست میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کو غیرقانونی قرار دینے کی استدعا کی تھی، 11جنوری کو محفوظ کیاگیا تھا۔