شیخ رشیدنے نازیبا زبان استعمال کی مگر تحمل سے کام لیا،اسلام آباد پولیس

اسلام آباد(امت نیوز) وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے شیخ رشید کی جانب سے گھر پرتوڑ پھوڑ اور تشددکے الزامات مسترد کردیئے
بیان میں ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ شیخ رشیدکےگھر پرکوئی بچے نہیں تھے، شیشے توڑے گئے، نہ توڑ پھوڑ کی گئی، شیخ رشید نے پولیس افسران سے بدسلوکی کی اور نازیبا زبان استعمال کی، اس کے باوجود پولیس نے صبرو تحمل کا مظاہرہ کیا
ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ شیخ رشید یا گھرپر موجود کسی ملازم سے ناروا سلوک نہیں کیا گیا،شیخ رشید کو کوئی تکلیف نہیں پہنچائی گئی، شیخ رشید کو جس حالت میں گرفتار کیا گیا اس بابت مزید کہنا تفتیش کومتاثر کرےگا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ عدالتوں کے اندر اور باہر نظم وضبط کا قانون کے مطابق مظاہرہ کیا جائے، اسلام آباد پولیس تمام قانونی تقاضے پورے کر رہی ہے اور پورے کرے گی۔
گرفتاری کے بعد شیخ رشید نے میڈیا سےگفتگو میں الزام عائدکیا تھا کہ ان لوگوں نے دروازے توڑ کر گھر میں داخل ہوکر میرے بچوں کو مارا ہے، میرے ساتھ زیادتی اور ظلم کیا ہے، سو دو سو مسلح لوگ میرے گھر میں داخل ہوئے اور میرے ملازمین پر تشدد کیا، میرے گھر کی تلاشی لی۔