پشاور: ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج گورنر ہاؤس پشاور میں ہو گا، اجلاس کا انعقاد 15 ماہ بعد گورنر ہاؤس میں ہو رہا ہے۔
اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف ، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خصوصی طور پر شرکت کریں گے، اجلاس میں کور کمانڈر، انسپکٹر جنرل پولیس ( آئی جی پی ) خیبر پختونخوا اور دیگر اداروں کے سربراہان شریک ہوں گے۔
اجلاس میں پولیس لائنز دھماکے کے بعد امن و امان، دہشت گردی اور متعلقہ امور پر اہم فیصلے متوقع ہیں، اجلاس میں دہشت گردی کی روک تھام اور ٹارگٹڈ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا جا سکتا ہے۔
گورنر ہاؤس پشاور میں ہونے والے ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں دہشتگردی میں ملوث عناصر، ان کے سہولت کاروں اور ٹھکانوں کی تازہ فہرست بھی پیش کی جائے گی۔