بھارت جنگی جنون میں مبتلا،24ارب ڈالرکے ہتھیار خرید لئے

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک)بھارت کی مودی سرکاری جنگی جنون میں مبتلا ہوگئی ۔۔ 24 ارب ڈالر کے جنگی ہتھیار اور سازوسامان خرید لیا

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈپٹی وزیر دفاع اجے بھٹ نے پارلیمنٹ میں بتایا کہ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران امریکا، روس، فرانس، اسرائیل اور اسپین سمیت دیگر ممالک سے تقریباً 24 ارب ڈالر مالیت کے  ہیلی کاپٹرز، ایئرکرافٹ ریڈارز، راکٹس، بندوقیں، میزائل اور رائفلز خریدی ہیں

بھارتی وزیر دفاع نے مزید بتایا کہ لڑاکا طیارے، ہیلی کاپٹرز اور جنگی ساز و سامان کی خریداری کے لیے گزشتہ پانچ برسوں سے مختلف ممالک کی مختلف کمپنیوں سے 264 معاہدے کیے تھے۔

اجے بھٹ نے دعویٰ کیا کہ بھارتی فوج نے اب زیادہ تر اسلحے کی تیاری کا کام مقامی سطح پر شروع کردیا ہے جس کے تحت 50 سے زائد پروجیکٹس پر کام جاری ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارت فوجی اور دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے زیادہ سے زیادہ  رقم خرچ کرنے والے ممالک میں روس اور برطانیہ سے بھی آگے ہے۔