وفاقی حکومت کا ایچ ای سی کی خود مختاری ختم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے ہائیرایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)کی خودمختار حیثیت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،وزارت تعلیم کے ماتحت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی حکومت نے ایچ ای سی کو اعلی اختیاراتی خود مختار فورم کے بجائے وزارت تعلیم کے ماتحت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے قیام کے آرڈیننس 2002 میں ترامیم کی جائیں گی ۔اس حوالے سے وزیر تعلیم نے کہا کہ ایچ ای سی آرڈیننس 2002 میں ترامیم ادارے کو مزید مضبوط کریں گی ،ایچ ای سی میں صوبوں کی نمائندگی متاثر کئے بغیر ممبران کم کئے جائیں گے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تعیناتی وفاقی حکومت کرے گی،چیئرمین ایچ ای سی کی مدت ملازمت 4 سے کم کرکے 2 سال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر تعلیم کارکردگی سے عدم اطمینان کی صورت میں چیئرمین کو کسی بھی وقت سبکدوش کر سکیں گے ، ہائیر ایجوکیشن کمیشن آرڈیننس 2002 میں ترامیم پر تحفظات کا شکارہے ۔

چیئرمین ایچ ای سی کا کہنا ہے کہ ترمیم کی صورت میں 20سال پیچھے جانا ہوگا اور اعلی تعلیم کیلئے کی گئی کوششوں کو صفر سے شروع کرنا ہوگا۔