شاہین آفریدی شادی کے اگلےدن ناراض ہوگئے ۔۔۔ !!

کراچی(اسپورٹس ڈیسک)3فروری کو رشتہ ازدواج سے منسلک ہونے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی شادی کے اگلے دن ہی ناراض ہوگئےاور اپنی ناراضی کا سوشل میڈیا پر اظہار بھی کردیا
شاہین آفریدی ان لوگوں سے ناراض دکھائی دیئے جنہوں نے سوشل میڈیا پر ان کی شادی کی تصاویر شیئرکیں

اپنی ٹوئٹ میں شاہین آفریدی نے لکھا کہ مایوسی کی بات ہے کہ ہماری پرائیویسی کا احترام نہیں کیا گیا، میری درخواست کے باوجود لوگوں نے لحاظ نہیں کیا، بغیر کسی شرم کے لوگ سوشل میڈیا پر چیزیں شیئر کرتے رہے۔
شاہین آفریدی نے مزید کہا کہ میں سب سے پھر درخواست کروں گا کہ ہماری فیملی سے تعاون کریں، ہمارا یادگار دن نہ خراب کریں۔

https://twitter.com/iShaheenAfridi/status/1621846282829455360?s=20&t=QKPJlI2uy6X9FMZvr1WUsQ
خیال رہے کہ شاہین آفریدی اور شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا آفریدی کا گزشتہ روز کراچی میں نکاح ہوا ہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔