12 فروری کوایم کیوایم نے دھرنے کا اعلان کردیا

کراچی (اُمت نیوز)بلدیاتی انتخابات کیخلاف 12 فروری کو ایم کیو ایم پاکستان نے فوارہ چوک کراچی میں دھرنا دینے کا اعلان کردیا ہے۔
سربراہ ایم کیوایم کا کہنا ہے کہ پی پی کی سندھ حکومت کو ایک ہفتے کا ٹائم دے رہے ہیں،اگلے اتوار کو فوراہ چوک پر کراچی ایوان لگے گا، جس میں ایم این اے اور میئر کون بنے گا وہی فیصلہ کیا جائے گا۔
انہوں نے اپنے حق کیلئے ہمیں گھروں سے باہر نکلنا پڑے گا،16 مارچ کو کھوئی ہوئی 14 سیٹیں واپس حاصل کرینگے
جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ دھرنا ایسا دیا جائے گا کہ تاریخ یاد کرے گی۔18 مارچ کو کراچی والوں کو کراچی واپس ملنے والا ہے۔
تمام شعبہ جات کے دفاتر وہیں سے چلائے جائیں گے،اپنا گھر جو شفٹ کر سکتا ہے وہ بھی وہاں کر دے ۔
ان کا کہنا تھا پاکستان کی تاریخ نازک موڑ سے گزر رہی ہے۔معیشت ہچکولے لے رہی ہے۔
ان کا کہناتھا کہ آج بانیان پاکستان کی اولادوں مہاجروں کے نمائندوں حق پرستوں کی امیدوں کےلئے ایک فیصلہ کن وقت ہے،
یہ فیصلہ ایم کیو ایم کے کارکنان اور میری ماؤں بہنوں نے کرنا ہے، ساتھیوں اب وہ وقت آن پہنچا ہے جس کیلئے کئی سال تک انتظار کیا،
آج کی رات کروڑوں مہاجر آپ کی جانب سے کئے جانے والے فیصلے کے ساتھ کھڑے ہونگے،